ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ایران مغربی دمشق میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہاہے:شامی اپوزیشن

ایران مغربی دمشق میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہاہے:شامی اپوزیشن

Sun, 02 Apr 2017 18:14:29    S.O. News Service

دمشق2اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شامی اپوزیشن کے جنیوامیں موجود وفدکے سربراہ اور سینیر اپوزیشن لیڈر نصر الحریری نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران مغربی دمشق میں اسدی فوج کے ساتھ مل کر جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہاہے۔الحدث نیوز چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں الحریری نے کہا کہ اسد رجیم، شامی رجیم اور ان کے حامی دیگر گروپ دمشق کے مغربی علاقوں پر کنٹرول کے حصول کے لیے جنگی جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شام میں ایرانی مداخلت پہلی بار نہیں بلکہ ایک صدی سے زاید عرصے سے ایران فرقہ واریت کے فروغ کا مرکز بن چکا ہے۔ مذہبی بنیادوں پر مغربی دمشق میں نہتے شہریوں کا قتل عام کرنے میں بھی ایران ملوث ہے۔ایک دوسرے سوال کے جواب میں نصر الحریری نے کہا کہ امریکا کی شمولیت کے بغیر شام میں سیاسی سمجھوتے تک پہنچنا مشکل ہے۔ تاہم انہوں نے وائٹ ہاؤس کے اس بیان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جس میں کہا گیا تھا کہ بشار الاسد کو ہٹانا امریکا کی ترجیح نہیں رہی۔وہائٹ ہاؤس کے ترجمان شان سپائیسر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک شام میں دیرپا قیام امن کے لیے جاری امن مساعی کی حمایت کرتا ہے مگر صدر بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹانا ہماری ترجیح نہیں رہی ہے۔


Share: